پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ہوٹل نجکاری میں شامل نہیں، بولی توقعات سے بہتر رہی: مشیر نجکاری

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے واضح کیا ہے کہ نیویارک اور پیرس میں واقع پی آئی اے کے ہوٹل نجکاری کے عمل کا حصہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے حکومت کی توقع 120 ارب روپے تک کی بولی کی تھی، تاہم جو بولی سامنے آئی وہ حکومت اور خریدار دونوں کے لیے بہتر ثابت ہوئی ہے، اور اس عمل کے تحت 125 ارب روپے پی آئی اے میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کو خرید لیا

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پی آئی اے کے 18 طیارے آپریشنل ہیں اور حکومت کئی برسوں سے قومی ائیرلائن کی نجکاری کی کوشش کر رہی تھی۔ ان کے مطابق اب جب کنسورشیم کامیاب ہو چکا ہے تو اس کے لیے مزید شراکت دار تلاش کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

مشیر نجکاری نے مزید کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے ائیرپورٹس کو کھلی نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے حوالے سے 2026 میں مزید پیش رفت اور کامیابیاں دیکھنے کو ملیں گی، اور حکومت کو ان اداروں سے جتنی آمدن پہلے ہو رہی تھی، نجکاری کے بعد اس سے زیادہ رقم ٹیکس کی صورت میں حاصل ہوگی۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ جب تک توانائی کے شعبے کی نجکاری نہیں ہوتی، مجموعی بہتری ممکن نہیں۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری مناسب اور اچھی قیمت پر انجام پائی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں بہت زیادہ پوٹینشل، 100 فیصد شیئرز خریدنا چاہتے تھے: عارف حبیب

واضح رہے کہ آج ہونے والی بولی میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟