دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کونسلر رینو چودھری نے افریقی فٹبال کوچ کو ہندی سیکھنے کی دھمکی دینے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور شدید تنقید کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔
After spewing hate and foul-mouthing, and fearing backlash, BJP councillor Renu Chaudhary has apologised.
This is the power of Internet.
Woman like Renu Chaudhary has no place in civil society. https://t.co/8lTPad0tsN pic.twitter.com/y0Uytc6oqR
— Dr Nimo Yadav 2.0 (@DrNimoYadav) December 23, 2025
دہلی بی جے پی کی جانب سے طلب کیے جانے کے بعد رینو چودھری نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ایم سی ڈی کا پارک بچوں کے کھیلنے اور کوچنگ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ وہاں جو بھی سہولیات درکار ہوں گی ہم فراہم کریں گے۔ اگر میری زبان سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ مجھے امید ہے کہ بچے پارک میں کھیلتے رہیں گے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں رینو چودھری ایک افریقی فٹبال کوچ کو ایک ماہ کے اندر ہندی سیکھنے یا دہلی چھوڑنے کی دھمکی دیتی نظر آ رہی تھیں۔ اس واقعے کے بعد آن لائن پلیٹ فارمز پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔














