پی ٹی آئی لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں، خواجہ آصف

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم شہباز شریف مسلسل مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات پر زور دینا سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے، خواجہ آصف

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ کرے یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں، مگر عمران خان اس سوچ کے حامل نہیں۔

ان کے بقول، عمران خان نے ساری سیاسی زندگی ذاتی مفاد کو اول و آخر ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں ’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کوئی اصول پرست شخص نہیں بلکہ 200 فیصد مفاد پرست ہیں، جو ہر معاملے میں صرف اپنے فائدے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی منفعت کے لیے اصولوں اور انسانی رشتوں تک کو روند سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو