ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے بنگلور میں کھیلے گئے میچ کے دوران شاندار سینچری اسکور کی۔ یہ ان کی لسٹ اے کرکٹ میں مجموعی طور پر 58ویں سینچری ثابت ہوئی۔

اس اننگز کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 16 ہزار رنز کا ہندسہ بھی عبور کر لیا اور یہ سنگِ میل سب سے کم اننگز میں مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز 330 اننگز میں حاصل کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 391 اننگز میں 16 ہزار رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی پہلے ہی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار سے لے کر 15 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں، اور اب ایک اور نمایاں ریکارڈ ان کے کیریئر میں شامل ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائب چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد امریکا کا دورہ کرے گا، مصروفیات کیا ہوں گی؟

ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

مصنوعی ذہانت کا استعمال، ملازمین پر نئے نفسیاتی دباؤ کا خدشہ

16 سال کی عمر میں زبردستی شادی، ماڈل کا ملائیشین شہزادے کے خلاف خوفناک انکشاف

بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟