وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی۔

ترجمان کے مطابق تحریک کے سربراہ محمود اچکزئی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں سینیٹر علاما راجہ ناصر عباس، رہنما بی این پی (مینگل) ساجد ترین، سیکریٹری جنرل تحریک تحفظِ آئین اسد قیصر، وائس چئیرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر، ترجمان اتحاد اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں اپوزیشن کی 2 روزہ کامیاب قومی کانفرنس، 8 فروری کو پاکستان سمیت ساری دنیا میں یوم سیاہ منانے اور ہڑتال پر مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں شرکا نے اُصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیاکہ ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحران، امن او امان اور گورننس کے فقدان سے نکالنے اور عوام میں مایوسی کے خاتمہ کے لیے ایک نئے میثاق کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے میثاق میں اپوزیشن مستقبل میں شفاف انتخابات، متفقہ نئے الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کی پاسداری، آئینی اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تحریک تحفظِ آئین کی نمائندگی کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت کے جواب میں فلور آف دی ہاؤس پر کہا تھا کہ اگر پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں 1973 کے آئین کی بحالی، پارلیمانی اور سویلین بالادستی اور تمام اداروں کے آئینی حدود سے تجاوز نہ کرنے پر اتفاق کرتی ہیں تو عمران خان کی جانب سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمہ داری وہ اٹھاتے ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مذاکرات کے نام پر دوغلا رویہ اپنا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ دراصل حکمرانوں کی سیاسی بے چینی اور فکری کمزوری کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو پیشگی شرائط کے ساتھ بات چیت کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟