’ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ’وِنرز‘ جبکہ بھارت ’لوزرز‘ میں شامل‘

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معتبر ترین جریدے فارن پالیسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کو نمایاں کامیاب ممالک میں شامل کر لیا ہے، جبکہ بھارت کو ’لوزرز‘ قرار دیا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان نے واشنگٹن میں دوبارہ مضبوط سفارتی مقام حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان مرکزی ستون بن گیا جبکہ انڈیا فرسٹ کا دور ختم ہو گیا، واشنگٹن ٹائمز

فارن پالیسی کے مطابق صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان پر سخت الزامات لگائے گئے تھے اور زیادہ تر فوجی امداد بھی معطل کر دی گئی تھی، تاہم دوسرے دور میں صورتحال یکسر بدل گئی۔ دہشتگردی کے خلاف ایک بڑے امریکی ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے صدر ٹرمپ کو فوری کامیابی دلائی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد کے لیے وائٹ ہاؤس تک نئی رسائی ممکن ہوئی۔

جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ کا انداز مرکیوریل اور ٹرانزیکشنل ضرور ہے، مگر پاکستان نے اسی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے نتائج حاصل کیے۔ مسلسل ڈائیلاگ اور عملی ڈیل میکنگ کے ذریعے پاکستان نے ٹرمپ کے اس انداز کو اپنے حق میں استعمال کیا۔ کرپٹو کرنسی سے متعلق معاملات، اہم معدنیات پر تعاون اور مختلف سودے اسی پیکج کا حصہ بنے، حتیٰ کہ نوبیل پیس پرائز سے متعلق گفتگو کا حوالہ بھی سامنے آیا۔

فارن پالیسی نے یہ بھی لکھا کہ صدر ٹرمپ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ذاتی قربت پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کی ایک اہم وجہ بنی۔ اسی تناظر میں اوول آفس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، جسے تعلقات میں گرمجوشی کی علامت قرار دیا گیا۔

پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق پاک امریکا تعلقات ایک بار پھر بہت بہتر ہو چکے ہیں، تاہم اب ضروری ہے کہ اس سفارتی پیش رفت کو عملی نتائج میں بدلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

دوسری جانب فارن پالیسی کے مطابق بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں ’لوزرز‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، بھارت پر 50 فیصد ٹیرف برقرار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو