اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد فلسطینی علاقے غزہ اور بیت اللحم میں مسیحی کمیونٹی نے 2 سال بعد پہلی بار کرسمس کی تقریبات منائیں۔ برسوں کی جنگ کے بعد یہ موقع نہ صرف مذہبی جشن بلکہ زندگی اور امید کی علامت بھی بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر، شہری مریم نواز سے خوش
بیت اللحم میں روایتی کرسمس ٹورزم کے باعث اقتصادی سرگرمیاں بڑھتی ہیں، لیکن گزشتہ 2 سالوں میں جاری جنگ اور کشیدگی کے سبب بین الاقوامی سیاحوں کی آمد مکمل طور پر رک گئی تھی، جس سے مقامی ہوٹلز اور دکانوں کی آمدنی متاثر ہوئی اور بے روزگاری 70 فیصد تک پہنچ گئی۔
بیت اللحم کے میئر ماہر کنواتی نے امن معاہدے کے بعد کرسمس ٹری لائٹنگ کی تقریب دوبارہ منعقد کی، جس میں مقامی سطح کے لوگ شریک ہوئے لیکن بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد بہت کم رہی۔
After two years of war, people are celebrating Christmas in Bethlehem again. But celebrations are still sombre in this period as Israeli strikes continue to kill civilians in Gaza.
Sky's Yousra Elbagir reports from the West Bank pic.twitter.com/RgiJ5MgJnj
— Sky News (@SkyNews) December 24, 2025
مقامی دکاندار محمد ابو جراح نے بتایا کہ خاندان کی دکان میں کئی برس سے کاروبار چل رہا ہے، لیکن جنگ کے باعث انہیں اپنے تمام ملازمین کو فارغ کرنا پڑا۔ بیت اللحم کے ٹور گائیڈ میتھیو قاسیس نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ واپس آئیں تاکہ شہر کے پیغامِ محبت اور امن کو زندہ رکھا جا سکے۔
غزہ میں کرسمس کی تقریبات پر طویل عرصے سے پابندی رہی، جہاں عیسائی آبادی، جو زیادہ تر کیتھولک اور یونانی آرتھوڈوکس ہیں، 1,000 سے کم ہو کر تقریباً 500 رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جے سالک کا کرسمس ایونٹ: اقلیتی حقوق کے لیے ایک مثبت قدم
ہو لی فیملی چرچ نے جنگ کے دوران بہت سے عیسائیوں کے لیے پناہ گاہ کا کردار ادا کیا۔ ایلیاس الجلدا نے بتایا کہ ان کا گھر تباہ ہونے کے بعد انہوں نے چرچ میں عارضی طور پر قیام کیا اور اب وہ کرایہ کے مکان میں زندگی دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کارڈینل پیئر بیٹسٹا پزبالا، کیتھولک چرچ کے اعلیٰ رہنما اور یروشلم کے لاطینی پطرس نے بدھ کو یروشلم سے بیت اللحم تک ایک ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے غزہ میں کرسمس ایو کی مس میں بھی شرکت کی اور نئے رکن کی بپتسما دی۔

پزبالا نے غزہ کے عیسائیوں سے کہا کہ امید قائم رکھیں اور زندگی کی تعمیر جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا: “ہم صرف زندہ رہنے کے لیے نہیں بلکہ زندگی کی بحالی کے لیے پکارے گئے ہیں۔ کرسمس کی روح روشنی، نرمی اور محبت، کو دوبارہ زندہ کریں۔ 2 سال کی بھیانک جنگ کے بعد بھی ہم یہاں موجود ہیں۔













