امریکا نے نائیجیریا کی حکومت کی درخواست پر ملک کے شمال مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے، جس میں کئی دہشت گرد مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی نائیجیریا کے صوبے سوکوٹو میں کی گئی۔ امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق حملہ نائیجیریا کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے کیا گیا، جس میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔
After nearly a month of intensive US 🇺🇸 ISR operations across Nigeria 🇳🇬, President Trump has just announced that the US Africom carried out a strike against ISWAP militants in Sokoto State in Western Nigeria. https://t.co/ajWaInIcCg pic.twitter.com/bko5I1euZk
— Rich Tedd 🛰 ✈️ (@AfriMEOSINT) December 25, 2025
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ داعش کے شدت پسند علاقے میں خاص طور پر مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہے تھے اور بے گناہ افراد کو قتل کیا جا رہا تھا، جس پر امریکی فوج نے فیصلہ کن کارروائی کی۔
امریکی فوج کے مطابق کارروائی سے قبل نائیجیریا میں انٹیلی جنس پر مبنی پروازیں بھی کی جا رہی تھیں تاکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک جنگی جہاز سے میزائل داغے جانے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، داعش خراسان کا ترجمان گرفتار
نائیجیریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکا اور نائیجیریا کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون کا حصہ ہے، جس میں انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی شامل ہے۔ وزارت کے مطابق شمال مغربی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں سے شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی نائیجیریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
US launches 'powerful strikes' against Islamic State in Nigeria, says Trump
“Tonight,.., the United States launched a powerful and deadly strike against ISIS Terrorist Scum in Northwest Nigeria,..” Trump said.
A missile allegedly landed on a farm in Jabo village in Sokoto pic.twitter.com/2wUshb74WM
— Jerry Fisayo-Bambi (@fisayobambi) December 26, 2025
دوسری جانب نائیجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں تشدد کا نشانہ مسلمان اور مسیحی دونوں بنتے رہے ہیں اور سیکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہے۔ حکومت کے مطابق مذہبی آزادی کے تحفظ اور تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں اسلامی شدت پسند تنظیمیں طویل عرصے سے سرگرم ہیں اور حالیہ دنوں میں بھی حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔













