پاکستانی انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، داعش خراسان کا ترجمان گرفتار

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم خفیہ آپریشن کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش خراسان (ISIS-K) کے ترجمان اور تنظیم کے آفیشل میڈیا ونگ الاعظائم فاؤنڈیشن کے بانی خارجی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی داعش کے عالمی نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش سے مشابہ،امریکی جریدے کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد سلطان عزیز اعظّام، داعش خراسان کی سرگرمیوں، پراپیگنڈا مشینری اور بھرتیوں کے مرکزی نیٹ ورک کا اہم حصہ تھا۔ اس گرفتاری کے بعد داعش خراسان کے میڈیا پلیٹ فارمز اور پروپیگنڈا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔

اعظّام کی گرفتاری کیسے اہم؟

ذرائع کے مطابق الاعظائم فاؤنڈیشن، داعش خراسان کی بھرتی، نظریاتی مواد اور عالمی پروپیگنڈے کا بنیادی ذریعہ تھی، جس کے ذریعے نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ کارروائی کے بعد ’وائس آف خراسان‘ سمیت داعش خراسان کے اہم میڈیا پلیٹ فارمز بھی غیر فعال کر دیے گئے ہیں۔

عالمی سطح پر اثرات

اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی 16ویں رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس کی کارروائیوں کے باعث داعش خراسان کا تنظیمی ڈھانچہ عالمی سطح پر کمزور ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان نے داعش خراسان کے کئی اہم دہشت گرد گرفتار کیے، تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد واضح طور پر کم ہو رہی ہے۔ متعدد منصوبہ بند حملے ناکام بنا دیے گئے۔ نظریاتی رہنماؤں اور کمانڈرز کو نیوٹرلائز کیا گیا

مزید یہ کہ مئی 2025 میں سلطان عزیز اعظّام اور سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاریوں نے داعش کے آپریشنل اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا۔

یاد  رہے حالیہ مہینوں میں پاکستان نے داعش خراسان کے خلاف تیز رفتار کارروائیاں کرتے ہوئے کئی ہائی پروفائل نیٹ ورکس کو توڑا ہے۔ ماہرین کے مطابق سلطان عزیز اعظّام کی گرفتاری خطے میں دہشتگردی کے امکانات کم کرنے اور عالمی شدت پسند گروہوں کے خلاف اہم پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟