بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو ایک مداح کی جانب سے سیلفی نہ لینے پر طنزیہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا گزشتہ روز کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ہمراہ ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکل رہے تھے جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہم ہاردک پانڈے سے نفرت کرتے رہیں گے چاہے کچھ بھی ہو‘ ممبئی انڈینز کے کپتان کو مداحوں کی تنقید کا سامنا
ہاردک پانڈیا نے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے درمیان سیلفی لینے کے لیے گئے اور کئی مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ تاہم ایک مداح بار بار ہاردک کو سیلفی کے لیے پکار رہا تھا جس پر ہاردک نے جواب دیا ’لے تو لی اور کتنی لوگے؟‘۔
Hardik Pandya Viral Video: जब फैन ने पार की हद…हार्दिक पांड्या का रिएक्शन हुआ वायरल#hardikpandya #viralvideo #dynamitenews pic.twitter.com/lSbNnHuo5g
— डाइनामाइट न्यूज़ हिंदी (@DNHindi) December 26, 2025
اس کے بعد جب ہاردک پانڈیا واپس جانے لگے تو مداح نے انہیں طنزیہ انداز میں کہا ’بھاڑ میں جا‘ تاہم ہاردک نے اس ردعمل پر کوئی ردعمل دیے بغیر جواب دینے سے گریز کیا اور واپس چلے گئے۔














