اپوزیشن مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کریگی تو وزیراعظم کا جواب مثبت ہوگا، رانا ثنا اللہ

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین اگر مذاکرات کے حوالے سے اپنی رضامندی ظاہر کرے گی تو وزیر اعظم جواب دیں گے اور یہ جواب مثبت ہوگا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے، تحریک تحفظ آئین میں اکثریت پی ٹی آئی کی ہے لیکن اس نے خود کو مذاکرات سے علیحدہ کردیا ہے، یہ صورتحال حوصلہ افزا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ابھی تک تحریک تحفظ آئین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا عندیہ نہیں دیا ہے، اگر مذاکرات ہوئے تو حکومتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ 2024 کے الیکشن پر بات کریں گے تو ہم کہیں گے کہ 2018 کے الیکشن پر بھی بات ہونی چاہیے، دھاندلی ہوئی اور اس دھاندلی کے نیتجے میں ملک پر پی ٹی آئی 4 سال مسلط رہی، ایک طرف مذاکرات کے لیے بیٹھ کر دوسری طرف مزاحمت کی بات کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے مذاکرات سے منع نہیں کیا، حکومت سنجیدہ نہیں، شوکت یوسفزئی

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سے پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر اگر شرپسندی ہورہی ہے تو کارروائی ہونی چاہیے، خاتون پی ٹی آئی ورکر کا ایک کلپ سامنے آیا ہے جو قابل مذمت ہے، گالم گلوچ پی ٹی آئی کا کلچر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟