تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیجنگ نے امریکا کی دفاعی شعبے سے وابستہ 20 کمپنیوں اور 10 اعلیٰ دفاعی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ یہ اقدام واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے کے اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کے تحت مذکورہ کمپنیوں کے چین میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ افراد اور اداروں کو ان کمپنیوں اور عہدیداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری لین دین سے روک دیا گیا ہے۔ پابندیوں کی زد میں آنے والی نمایاں کمپنیوں میں نارتھروپ گرومین سسٹمز کارپوریشن، ایل تھری ہیرس میری ٹائم سروسز اور بوئنگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وینزویلا میں چین اور روس کی دلچسپی کیا ہے، امریکا کیوں پریشان ہے؟

اسی طرح دفاعی صنعت سے تعلق رکھنے والے بعض امریکی عہدیداروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن میں اینڈورِل انڈسٹریز کے بانی پالمر لَکی شامل ہیں۔ ان پر چین میں کاروبار کرنے اور ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔

یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے تائیوان کو 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اسلحہ پیکج کے اعلان کے بعد لگائی گئی ہیں۔ اگر امریکی کانگریس اس پیکج کی منظوری دے دیتی ہے تو یہ تائیوان کے لیے امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ پیکج ہوگا۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ جزیرے کو لازماً اس کے کنٹرول میں آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: تائیوان میں مسلح شخص کا چاقو سے شہریوں پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی کسی بھی کمپنی یا فرد کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

بیان میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تائیوان کو مسلح کرنے کے عمل کو فوری طور پر بند کرے، جسے چین نے خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تائیوان امریکا اور چین کے تعلقات میں ایک بڑا تنازعہ بن چکا ہے، جو کسی بھی وقت فوجی تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

نوجوان سیاسی رہنما کے قتل کیخلاف ڈھاکا میں سیاسی کارکنوں کا احتجاج، اہم شاہراہ بند

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو