انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے میں جاری انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جہاں گرین شرٹس نے اعصاب شکن معرکے کے بعد کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کا قومی ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون؟

227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی شروعات بہتر رہی۔ کپتان فرحان یوسف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان آسانی سے جیت جائے گا، لیکن پھر وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

پاکستان کی حالت اس وقت نازک ہوگئی جب ٹیم کے 9 کھلاڑی محض 201 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ جیت کے لیے ابھی بھی 26 رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔

ایسے میں حمزہ ظہور اور نقاب شفیق کے درمیان ہونے والی ناقابلِ یقین شراکت داری نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ حمزہ ظہور نے 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور آخری اوور میں پاکستان کو فتح دلوا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟