چکوال: معرکۂ حق میں قربانی دینے والے ہیروز کے نام خصوصی تقریب

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال میں افواجِ پاکستان کے لیے محبت اور احترام کا ایک شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ میاں گروپ آف چکوال (MGC) اور فاروقی گروپ کی جانب سے  ’ہماری فوج ہمارا فخر ہے‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کا مقصد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو آپریشن بنیان المرصوص اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کے شرکا

تقریب میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، معززین شہر، اساتذہ، سیاسی اور سماجی شخصیات، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ طلباء نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے پاک فوج کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے شیلڈز اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

منتظمین کا پیغام

تقریب کے منتظمین چوہدری نعمان افتخار اور شیخ ریاض فاروقی نے وی نیوز کو بتایا کہ
جو اعتماد فیلڈ مارشل صاحب نے ہمیں دیا، اس کا کوئی متبادل نہیں۔ ان کے کردار اور قربانیوں کو الفاظ میں بیان کرنا کم ہے، اور یہ عزت اللہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ معرکۂ حق اور باطل میں ان کی خدمات ہمارے لیے قابل تقلید اور مشعلِ راہ ہیں۔

شرکاء کے تاثرات

اینکر پرسن فرح سعدیہ نے کہا کہ یہ تقریب قوم اور فوج کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔

سابق سینئر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ قوم اور فوج کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

تقریب حب الوطنی، قربانی اور اتحاد کا پیغام لیے ہوئی تھی، اور چکوال کی فضاء ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟