لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے 22 سالہ نوجوان اویس زخمی ہو گیا۔
اویس موٹرسائیکل پر نوکری کے لیے گھر سے نکل رہا تھا کہ اچانک گلے پر پتنگ کی ڈور پھنس گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کا گلا متاثر ہوا اور فوری طور پر اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں سرجیکل وارڈ میں اس کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خلافِ ضابطہ پتنگ بازی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزائیں مقرر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔














