لاکھوں روپے کے موبائل چند ہزار روپے میں، اس کی حقیقت کیا ہے؟

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر مختلف موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے بیوپاریوں کی جانب سے ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس میں صارفین کو مہنگے آئی فون اور سام سنگ جیسے برانڈز کے لاکھوں روپے والے موبائل فونز کو چند ہزار روپے میں بتایا جاتا ہے۔

ویڈیوز میں نظر آنے والے موبائل فونز بظاہر اصل دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے اصل کا یقین اس لیے نہیں آتا کیوں کہ ان کی قیمت اصل قیمت کے 10 فیصد بھی نہیں ہوتی۔

ان موبائل فونز کی اصل مارکیٹ کراچی کی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ ہے، جہاں کی ویڈیوز بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں اس کاروبار کی کئی دکانیں موجود ہیں۔

شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں عیسیٰ خان اسی کاروبار سے منسلک ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ 3 سے 4 لاکھ روپے کا موبائل فون 30 ہزار روپے میں ملے۔ 30 ہزار میں ملنے والا فون اصل نہیں بلکہ کاپی ہوتی ہے، اور یہ موبائل فونز پاکستان میں ہی بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شکل و صورت میں تو اصل کی طرح ہوتے ہیں لیکن اندر سے کچھ اور ہوتے ہیں۔

اسی مارکیٹ میں استعمال شدہ لیپ ٹاپس بھی کم قیمت پر بیچے جاتے ہیں۔ ان لیپ ٹاپس کے بارے میں شیر احمد کا کہنا ہے کہ یہ امپورٹڈ لیپ ٹاپ ہوتے ہیں جو کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ ’یہ باہر سے آنے والے اچھے لیپ ٹاپ ہوتے ہیں جن کی ڈبہ پیک قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن یہاں یہ کم قیمت پر مل جاتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟