قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ازدواجی تعلق ختم ہونے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی، میں نے بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا۔
View this post on Instagram
مزید پڑھیں: ازدواجی زندگی کا اختتام، عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
انہوں نے کہاکہ جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا، اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہاکہ جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائےگا، میں بدلے کے لیے نہیں اپنے بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں ہر اس خاتون کے لیے بول رہی ہوں جس کو خاموش کر دیا جاتا ہے۔
قبل ازیں قومی کرکٹر عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق سے راہیں جدا ہونے کا اعلان کیا تھا۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے۔
View this post on Instagram
عماد وسیم نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں۔
جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔














