گوادر کی مغربی خلیج میں ڈولفنز کی واپسی، ماحولیاتی توازن کی علامت

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسمی سمندری مظہر کے باعث سمندر کے غیر معمولی سبز رنگ اختیار کرنے کے باوجود گوادر کے ساحلی پانی بدستور آبی حیات سے بھرپور ہیں، جہاں حال ہی میں بندرگاہی شہر کی مغربی خلیج میں بوٹل نوز ڈولفنز کے جھنڈ دیکھے گئے ہیں۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ یعنی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوکٹیلوکا بلوم موسمِ سرما میں رونما ہونے والا ایک سمندری عمل ہے، جو پاکستان کے ساحلوں پر سمندری پانی کے بڑے پیمانے پر سبز رنگ اختیار کرنے کا سبب بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 27 کے قریب جنگلی اور آبی حیات کی نئی اقسام دریافت کر لیں

یہ کیفیت کراچی سے جیوانی تک ساحلی علاقوں میں دیکھی جا رہی ہے اور ایران کے ساحلی پانیوں تک بھی پھیل چکی ہے۔

اس سمندری بلوم کے نتیجے میں متعدد علاقوں، خصوصاً گوادر کے اطراف، سمندری پانی گہرے سبز رنگ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

گہرے سبز پانی کے باوجود گوادر کا سمندر آبی حیات سے بھرپور ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اس قدرتی مظہر نے ماہی گیری کی سرگرمیوں کو متاثر نہیں کیا۔

مقامی ماہی گیر امیر داد خان نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان کے ساحل کے ساتھ جھینگوں کے شکار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جھینگے معمول سے بڑے سائز کے ہیں، جو سمندری حالات کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن گئی

بلوچستان کے ڈائریکٹر میرین فشریز احمد ندیم نے بھی گوادر کی مغربی خلیج میں ڈولفنز کی بڑی تعداد دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان نے وضاحت کی کہ سمندر میں رنگ کی تبدیلی جیسے مظاہر عموماً غیر زہریلے ہوتے ہیں اور اکثر آبی حیات کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوکٹیلوکا بلوم صرف انتہائی صورتوں میں آبی حیات کی اموات کا باعث بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:بدصورت ترین سمجھی جانے والی بلوب فش بہترین مچھلی قرار

یہ کیفیت، جسے بلوچی زبان میں مقامی طور پر ’بد آب‘ کہا جاتا ہے، بحیرۂ عرب میں وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی رہتی ہے اور موسمِ سرما میں اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔‘

تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماہی گیری کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور ماہی گیر بلا تعطل اپنے روزمرہ کام انجام دے رہے ہیں۔

محمد معظم خان کے مطابق گوادر کی مغربی خلیج میں بوٹل نوز ڈولفنز کی موجودگی ایک حوصلہ افزا علامت ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ سمندر کے سبز ہونے کی کیفیت نے علاقے کی سمندری حیاتیاتی تنوع کو منفی طور پر متاثر نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: اسلامی جماعتوں کا انتخابی اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بحران کا شکار

صبح 6 بجے ای میل نے ادارے کو پریشان کردیا، ملازم کو بلاکر معافی مانگ لی

لائسنس بحالی کے کئی راستے تھے، مگر اصولی مؤقف اپنایا، وکیل میاں علی اشفاق

2 ہزار کلو بارودی مواد کیس میں گرفتار 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟

ویڈیو

لائیومعرکہ حق میں بھارت کا مُنہ کالا کیا، بھارت کو سبق سکھانا ضروری تھا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟