555 لاکھ ڈالر تنخواہ، اوپن اے آئی نے اہم منصب کے لیے مضبوط امیدوار کی تلاش شروع کردی

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے سیکیورٹی اور ذہنی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں ایک اہم اے آئی سیفٹی عہدے کے لیے555 لاکھ ڈالر تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔

کمپنی ایک نئے ’ہیڈ آف پریپیرڈنیس‘ کی تقرری کی خواہاں ہے جو اے آئی ماڈلز سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات اور ان کے غلط استعمال سے نمٹنے کی حکمتِ عملی تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ماڈلز کس طرح سیکیورٹی رسک بن سکتے ہیں، زیرو ڈے ولنیبریٹی کیا ہے؟

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین کے مطابق یہ عہدہ گزشتہ چند ماہ سے خالی تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیا سربراہ کمپنی کے Preparedness Framework کی تکنیکی حکمتِ عملی اور اس پر عملدرآمد کی قیادت کرے گا جس کا مقصد جدید اور طاقتور اے آئی صلاحیتوں سے جنم لینے والے شدید نقصانات کے خطرات کی پیشگی نشاندہی اور تیاری ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس عہدے کے لیے بھرتی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب اوپن اے آئی کو چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی ذہنی صحت پر منفی اثرات سے متعلق متعدد الزامات اور قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے جن میں چند غلط موت (Wrongful Death) کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے نے نئی ہدایات جاری کردیں

 اوپن اے آئی کی اپنی تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے دس لاکھ سے زائد صارفین جو ہفتہ وار فعال صارفین کا تقریباً 0.07 فیصد بنتے ہیں، میں ذہنی صحت کی ہنگامی علامات دیکھی گئیں جن میں شدید ذہنی بے چینی، سائیکوسس اور خود کو نقصان پہنچانے سے متعلق خیالات شامل تھے۔

سیم آلٹمین نے اعتراف کیا کہ ماڈلز کے ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات پہلی بار 2025 میں نمایاں طور پر سامنے آئے اور اسی تناظر میں انہوں نے اس عہدے کو انتہائی اہم وقت میں ایک نہایت حساس ذمہ داری قرار دیا۔ ان کے مطابق، اس کردار کا مقصد یہ بھی ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کو جدید اے آئی صلاحیتوں سے لیس کیا جائے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہی ٹیکنالوجی حملہ آور عناصر کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ’اے آئی‘ کے میدان میں آگے بڑھنے لگا، نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار مواقع

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ایک نہایت دباؤ والا عہدہ ہوگا جہاں منتخب امیدوار کو فوری طور پر پیچیدہ اور حساس معاملات سے نمٹنا پڑے گا۔

اوپن اے آئی کی سیفٹی ٹیموں کو پچھلے چند سالوں میں نمایاں ملازمین کے چھوڑنے کا سامنا رہا ہے۔ جولائی 2024 میں کمپنی نے اس وقت کے ہیڈ آف پریپیرڈنیس الیگزینڈر میڈری کو دوبارہ تعینات کیا اور کہا کہ یہ کردار دو اے آئی سیفٹی محققین جوآکین کوئنیونیرو کینڈلا اور للیان وینگ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

تاہم وینگ چند ماہ بعد ہی اوپن اے آئی چھوڑ گئیں۔ اسی سال کے آغاز میں کینڈلا نے اعلان کیا کہ وہ پریپیرڈنیس ٹیم سے ہٹ کر اوپن اے آئی میں بھرتیوں کی قیادت کریں گے۔

نومبر 2025 میں ماڈل پالیسی کے نام سے جانی جانے والی سیفٹی ریسرچ ٹیم کی سربراہ آندریا والونے نے کہا کہ وہ سال کے اختتام پر اوپن اے آئی چھوڑ رہی ہیں۔ مبینہ طور پر اس اے آئی سیفٹی ریسرچ لیڈر نے چیٹ جی پی ٹی کے ان صارفین کو دیے جانے والے جوابات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا جو ذہنی صحت کے بحران کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟