انڈر 19 سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 354 رنز بنائے، تاہم زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ نے عوام کے دل جیت لیے: وزیراعظم کا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہرارے میں جاری سہ فریقی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور سمیر منہاس نے شاندار سینچریاں اسکور کیں۔ سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ سمیر اور عثمان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز بنائے۔

عثمان خان نے 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121رنز بنائے۔

مزید پڑھیے: انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

دوسری جانب زمبابوے کے بولر کریبی مدھارمیٹ 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائب چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد امریکا کا دورہ کرے گا، مصروفیات کیا ہوں گی؟

ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

مصنوعی ذہانت کا استعمال، ملازمین پر نئے نفسیاتی دباؤ کا خدشہ

16 سال کی عمر میں زبردستی شادی، ماڈل کا ملائیشین شہزادے کے خلاف خوفناک انکشاف

بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟