فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل، تابش ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی اور بے حد متوقع فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، جس میں ماہرہ خان ان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔

اس خبر کے بعد فلمی دنیا اور مداحوں میں خوشی اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر کئی ماہ کی محنت، لگن اور کہانی کو کیمرے میں قید کیا گیا، اور اب ریلیز کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

انہوں نے مزید کہا کہ ناظرین کے لیے آنے والے دنوں میں دلچسپ سرپرائزز بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی تیاری میں باریک بینی سے منصوبہ بندی، تخلیقی سوچ اور بھرپور محنت شامل رہی، جس کا مقصد شائقین کو ایک معیاری اور جذباتی سنیما تجربہ فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کا کردار کہانی کا ایک اہم ستون ہے، جبکہ فلم کی تحریر اور ہدایت کاری بلال الطاف خان نے کی ہے، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ہدایتکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی منفرد کہانی گوئی کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فلم عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فہد مصطفیٰ کی پوسٹ کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوش و خروش کا اظہار کیا اور دونوں بڑے ستاروں کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے صبری ظاہر کی۔

 

شائقین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی یہ جوڑی پاکستانی سنیما کے لیے یادگار تجربہ ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم میں تابش ہاشمی بھی ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟