انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ تبدیلی کے بعد کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285روپے 75 پیسے روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 13پیسے کا رہا۔
جبکہ تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 312 روپے کا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران تین روپے اضافے کے بعد ڈالر 309 روپے سے بڑھ کر 312 روپے کا ہوگیا ہے۔
سعودی ریال 76.19 روپے، اماراتی درہم 77.81 روپے، قطری ریال 78.37 روپے، کویتی دینار 929.33 روپے اور بحرینی دینار 757.71 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 186 روپے 59 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 18 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 353 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی۔