آج 30 دسمبر 2025 کو اویوا بیگ کا نام گوگل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ نام سوشل میڈیا پر اچانک مقبول ہونے کے بعد صارفین حیران ہیں کہ آخر یہ شخصیت کون ہے۔
اویوا بیگ دراصل کانگریس رہنما پریانکا گاندھی اور کاروباری شخصیت رابرٹ ودرا کے بیٹے ریحان ودرا سے منسلک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریحان ودرا اور اویوا بیگ نے حال ہی میں اپنے 7 سالہ رشتے کو منگنی کے ذریعے رسمی شکل دی ہے۔
View this post on Instagram
اویوا بیگ کون ہیں؟
اویوا بیگ کی انسٹاگرام پروفائل کے مطابق وہ فوٹوگرافر اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 11 ہزار فالوورز ہیں۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر خوبصورت تصاویر موجود ہیں۔ کچھ انسٹاگرام اسٹوریز میں وہ ریحان کے ساتھ نظر آئیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اویوا بیگ دہلی میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔
دوسری جانب ریحان ودرا بھی بصری فنون کے ماہر ہیں اور ان کا انسٹاگرام پروفائل زیادہ تر شاندار فوٹوگرافی سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے 2021 میں بیکانیر ہاؤس دہلی میں اپنی پہلی سولو نمائش ’ڈارک پرسیپشن‘ پیش کی۔ ودرا کے مطابق یہ نمائش ان کی بصری تفہیم اور روشنی کی تلاش میں اندھیرے کے تصور پر مبنی تھی۔














