پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر عدیل زمان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے شہید افسر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے، صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی شہید کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور ان کے لیے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر کی نماز جنازہ ادا، شہدا قوم کا فخر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پارٹی نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے بہادر جوان اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فوری ضرورت ہے کہ ایک واضح، مؤثر اور جامع قومی پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ ہمارے جوانوں کے مزید نقصان کو روکا جا سکے۔













