دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل کی نماز جنازہ ادا، شہدا قوم کا فخر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں: باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

نماز جنازہ میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پشاور کور کے کمانڈر سمیت سول و عسکری شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ شہید کی درجات بلند ہوں اور اہل خانہ کو اللہ پاک صبر دے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید ہوگئے۔

میجر عدیل زمان نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں دستے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ شہید کو ان کے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ

بعد ازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی خیریت دریافت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘