اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 174 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ریکارڈ توڑ تیزی دیکھی گئی، جہاں 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بج کر 5 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 719.98 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 174,616.32 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری ہفتے کا شاندار آغاز، انڈیکس 174 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

ماری، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پی او ایل، پاکستان اسٹیٹ آئل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، اور نیشنل بینک سمیت انڈیکس پر زیادہ اثر ڈالنے والے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

ایک اہم پیش رفت میں پاکستان نے اسلامی مالیات کے شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جہاں وزارتِ خزانہ نے 2025 میں 2 کھرب روپے سے زائد مالیت کے سکوک بانڈز جاری کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ 2008 کے بعد کسی ایک کیلنڈر سال میں سکوک کا سب سے بڑا اجرا ہے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

گزشتہ روز یعنی پیر کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جہاں مثبت سرمایہ کار رجحان کے باعث مارکیٹ ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,496 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 173,896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر منگل کے روز ایشیائی مارکیٹس میں کمی دیکھی گئی، جو وال اسٹریٹ میں ٹیکنالوجی شیئرز کی گراوٹ کے اثرات کا نتیجہ تھی۔

اسی دوران چاندی اور سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، کیونکہ ریکارڈ سطحوں سے تیز گراوٹ کے بعد قیمتی دھاتوں کی حالیہ تیزی میں کچھ کمی آئی۔

عالمی جغرافیائی کشیدگی میں اضافے کے طور پر چین نے منگل کے روز تائیوان کے گرد 10 گھنٹے طویل لائیو فائرنگ مشقیں شروع کیں۔

چھٹیوں کے باعث مختصر تجارتی ہفتے میں بیشتر مارکیٹس میں لیکویڈیٹی کم ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیز اور غیر یقینی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سال 2025 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا اور 2026 میں کیا رجحان رہے گا؟

منگل کے روز جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص پر مشتمل ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس 0.1 فیصد نیچے آیا، تاہم سالانہ بنیادوں پر یہ 26.7 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو 2017 کے بعد اس کی بہترین کارکردگی ہوگی۔

جاپان کا نکی انڈیکس 0.2 فیصد کم ہوا، تاہم سال بھر میں یہ بھی 26 فیصد اضافے پر ہے۔

تائیوانی حصص میں 0.7 فیصد کمی آئی جبکہ چین کے بلیو چپ حصص 0.3 فیصد گر گئے، جس کی وجہ بیجنگ کی جانب سے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟