پنجاب پولیس نے سال 2025 میں کتنے ہزار منشیات فروش گرفتار کیے؟

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’ڈرگ فری پنجاب‘ کو عملی شکل دینے کے لیے پنجاب پولیس نے سال 2025 کو منشیات کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا سال قرار دیا تھا۔

اس مقصد کے تحت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف بے مثال اور ہمہ گیر آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں ہزاروں ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، رواں سال کے دوران لاہور سمیت پورے صوبے میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والے جارڈن گینگ کے ملزمان گرفتار

ان کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات کے دھندے میں ملوث 76 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 75 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 43 ہزار 269 کلوگرام چرس، 2 ہزار 279 کلوگرام آئس، 3 ہزار 834 کلوگرام ہیروئن اور 3 ہزار 89 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ 9 لاکھ 23 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی ضبط کی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے 200 سے زیادہ افسران و اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار نکلے، رپورٹ میں انکشاف

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر رہیں، جہاں 26 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 25 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

پنجاب پولیس نے صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہی نہیں بلکہ نشے کے عادی افراد کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی۔

ترجمان کے مطابق، 2 ہزار 159 نشے کے شکار افراد کو علاج اور بحالی کے لیے خصوصی مراکز میں داخل کروایا گیا، جو سماجی بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ منشیات ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف خصوصی آپریشنز آئندہ سال بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کی آن لائن سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد و نواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑی پیش رفت، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام

ماہرین کے مطابق، اس نوعیت کی مؤثر کارروائیاں نہ صرف منشیات کی سپلائی چین کو توڑتی ہیں بلکہ معاشرے کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پنجاب حکومت اور پولیس کی یہ مسلسل کاوشیں ’ڈرگ فری پنجاب‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت ایک مضبوط قدم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال