پنجاب پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والے جارڈن گینگ کے ملزمان گرفتار

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرکے مشنیات سپلائی کرنے والے جارڈن گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرانسداد منشیات کی مہم جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے سب سے بڑے جارڈن گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گینگ سے کروڑ روپے کی منشیات برآمد برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے بیچ رہے تھے، میری جوانا، آئس، چرس، افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں مہیا کی جاتی ہے ۔

جارڈن کے نام سے سرگرم  محمد ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کررہا تھا۔ جارڈن گینگ کے گرفتار ملزمان میں محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثناء اور فاطمہ زاہرہ شامل ہیں۔

سنٹرل ایشیاء، کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک سے چاکلیٹ، ٹافی وغیرہ کی شکل میں منشیات بھیجی جاتی تھی، ملزمان فیک آئی ڈی کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرکے منشیات مہیا کررہے تھے۔

پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کیا۔ آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،  جس کے نتیجے میں ڈی ایچ اے فیز6میں جارڈن گینگ کے 5رکن اور 9گن مین پکڑے گئے۔

آپریشن کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹیم کو وزیراعلیٰ ہاؤس بلاکر شاباش دی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp