صدر اور وزیرِاعظم کا بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں

صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی قیادت اور خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن کی اپنے ملک کے لیے طویل عوامی خدمات، ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں ایک دیرپا ورثہ چھوڑ گئی ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی ایک مخلص دوست تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں پاکستان، بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں مرحومہ کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بھی مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp