الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف نے یاسمین راشد کا چیلنج قبول کرلیا؟
درخواست پر فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے سنایا۔ سماعت کے دوران نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل پیش کیے۔
مزید پڑھیں: الیکشن 2024: این اے 122 سے عمران خان کی اپیل مسترد لیکن یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے برخلاف نوٹیفکیشن جاری کیا، تاہم ٹربیونل نے ان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔














