پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن تھا، لیکن ان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس کے خلاف علیمہ خان نے پہلے اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ کیا اور بعد ازاں کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔
اڈیالہ کے باہر دھرنا جاری ہے ❤️🩹 pic.twitter.com/H9thpqCu2R
— Eshaal honey PTI (@honey_eshaal) December 30, 2025
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے منگل کو فیملی کے ارکان اور وکلا ملاقات کرتے ہیں، تاہم کچھ وقت سے ان کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں، اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی کو جیل میں بیٹھ کر سیاسی فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے، جس کے جواب میں تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کیا، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان (جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے) نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔














