رواں مالی سال میں کون سے معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا؟

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کو رواں مالی سال 2022-23 میں بیشتر معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا، اس دوران معاشی ترقی کے ہدف میں سب سے نمایاں کمی دیکھی گئی۔

رواں مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا تھا جو محض 0.3 فیصد رہا۔ صنعتی ترقی کا ہدف 5.9 فیصد تھا جو صرف 2.9 فی صد رہا۔

اس سال کے دوران زراعت کی ترقی کا ہدف 3.9 فیصد تھا جبکہ 1.55 فیصد سے بڑھ نہ سکا، خدمات کے شعبے میں ترقی کا ہدف 5.1 فیصد تھا تاہم وہ 0.8 فیصد سے زیادہ نہ ہو سکا۔

موجودہ حکومت کو صنعتی شعبے میں بھی ہدف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا، بڑی صنعتوں میں معاشی ترقی کا ہدف 7.4 فیصد ہونا چاہیے تھا جبکہ ہدف منفی 7.9 فیصد پر پہنچ گیا، جنگلات کی ترقی کا ہدف بھی 4.5 فیصد کے بجائے 3.9 فیصد رہا۔

نیشنل اکاؤنٹس کے مطابق لائیو اسٹاک کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، ماہی گیری کی شرح نمو 1.4 فیصد رہی، معدنیات کے شعبے کی ترقی کی شرح بڑھنے کے بجائے منفی 4.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 3.9 فیصد اور تعمیرات کے شعبے کی گروتھ منفی 5.5 فیصد رہی تاہم بجلی کی پیداوار میں 6 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp