کیا کوکا کولا اب موبائل فون بھی بنائے گا؟

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشروب بنانے والی  معروف ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا چینی موبائل فون کمپنی رئیل می کے ساتھ اپنا ایک خصوصی فون مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کوکا کولا کے خصوصی ایڈیشن کا فون رئیل می 10 یا رئیل می پرو ہوگا جس کی پشت پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔ فون میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔

فون کا سائز 7۔6 انچ ہوگا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی جسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھے جانے کی توقع ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر اطلاعات تھیں کہ کوکا کولا جلد ہی اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرائے گا اور اس حوالے سے فون کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جن میں فون کو مشروب کمپنی کے رنگ اور لوگو کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp