الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن: این اے 15 سے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد
درخواست پر سماعت کے بعد الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا، جس کے تحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن خارج کر دی گئی۔
سماعت کے دوران نواز شریف کی نمائندگی بیرسٹر اسداللہ چٹھہ نے کی اور عدالت میں دلائل پیش کیے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے 2024 کے عام انتخابات میں این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قانون کے برخلاف کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن 13 فروری کو جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن کے مطابق نواز شریف نے ایک لاکھ 79 ہزار 310 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ یاسمین راشد ایک لاکھ 4 ہزار 485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔














