وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-10 مرکز میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر چینی شہری نے عوام اور متاثرہ خواتین سے معافی مانگ لی ہے۔
چینی شہری کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے چند ہی دن ہوئے ہیں اور یہاں کے مقامی رسم و رواج سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خواتین کو سگریٹ کی پیشکش کی جو ایک غیر مناسب اور غلط اقدام تھا اور اس پر وہ معافی مانگتے ہیں۔
🚨 اسلام آباد ایف 10 میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ، چینی شہری نے معافی مانگ لی۔ https://t.co/qUCUmG3o6g pic.twitter.com/VwCYufVZly
— Razi Tahir (@RaziTahirPak) December 30, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک چینی شہری نے چند برقعہ پوش خواتین کو عوامی مقام پر سگریٹ پیش کیا تھا۔
اس واقعے پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کے کلچر اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ کئی صارفین نے اس شخص کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔














