زلمی ٹیلنٹ ہنٹ دیکھنے کپتان بابراعظم حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاورپہنچ گئے

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے زیر اہتمام زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور آمد ہوئی، اسٹیڈیم پہنچنے پر بابراعظم کا روایتی پرجوش استقبال کیا گیا اور پشاوری پگڑی پہنائی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پشاور زلمی کی کٹ پہنے حیات آباد اسپورٹس کملیکس پہنچے جہاں انہوں نے زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائلز کا جائزہ لیا، نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
کپتان بابر اعظم کے پرجوش استقبال کے بعد انکو روایتی پشاوری پگڑی پہنائی گئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام ہونیوالے زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے کے تیسرے روز بھی حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری رہا۔ اوپن ٹرائلز میں اب تک دس ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی۔

زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل چار ٹیمز بنائی گئی ہیں، میچز کے بعد بہترین اور فائنل بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد بیس بہترین کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp