2026 کیسا رہے گا؟ نصف سے زائد پاکستانیوں کو بہتری اور معاشی استحکام کی امید

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نصف سے زائد افراد کو یقین ہے کہ نیا سال 2026 بہتری کا سال ہوگا اور ملک کی معاشی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔

یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آیا ہے، جس میں ملک بھر سے 1,000 افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے دنیا کے 60 ممالک میں بھی کیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔

جب شرکا سے سوال کیا گیا، “کیا نیا سال 2026، 2025 سے بہتر ہوگا؟” تو 51 فیصد پاکستانیوں نے بہتری کی توقع ظاہر کی، جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ صورتحال بدتر ہوگی، 10 فیصد نے کہا کہ حالات ویسے ہی رہیں گے اور 19 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے 2026 معیشت کے لیے نہایت کٹھن سال، پیٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا، مزمل اسلم

گیلپ پاکستان کے مطابق، 2026 کے لیے پاکستان میں بہتری کی توقع رکھنے والے افراد کی شرح عالمی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر صرف 37 فیصد افراد نے نئے سال کے لیے خوش آئند رجحان ظاہر کیا، جبکہ پاکستان میں یہ شرح 51 فیصد رہی۔

معاشی حالات کے حوالے سے پوچھنے پر، 53 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ معیشت مزید بہتر ہوگی، 27 فیصد نے مشکلات کی تشویش ظاہر کی، 10 فیصد نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور دیگر 10 فیصد نے جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستانی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن، دیوالیہ ہونے کے خدشات دم توڑ گئے

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 52 فیصد پاکستانی عالمی امن کے لیے پر امید ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دنیا 2026 میں 2025 کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہوگی۔ اس کے برعکس، 21 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا میں تنازعات بڑھیں گے، 19 فیصد نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اور 8 فیصد نے جواب نہیں دیا۔

سروے کے مطابق، پاکستان میں پرامن دنیا کے خواب دیکھنے والوں کی شرح ہندوستان اور عالمی اوسط سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘