چترال،68 ہزار امریکی ڈالر میں لائسنس حاصل کرنیوالا روسی باشندہ کشمیری مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چترال کے علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری نے قانونی اجازت کے تحت کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس سے حاصل ہونے والی آمدن مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ، بولی کیسے ہوتی ہے؟

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روسی شکاری نے مارخور کے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا تھا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی گئی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ یہ شکار باقاعدہ ضابطوں کے تحت کرایا گیا اور اس پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدن کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کی معاشی بہتری، ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا بنیادی مقصد نایاب جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانا اور مقامی آبادی کو براہ راست معاشی فوائد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قدرتی وسائل کے تحفظ میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟