کراچی میں دہائیوں بعد ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح، سفر کا کرایہ کتنا ہوگا؟

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے طویل انتظار کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرتوانائی ناصر شاہ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ

افتتاحی تقریب کے دوران حکام نے شرجیل میمن کو بسوں کی اہم خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ڈبل ڈیکر بسیں 22 کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جائیں گی، جو ملیر ہالٹ سے فوارہ چوک تک محیط ہوگا۔

ڈبل ڈیکر بس سروس کا کرایہ 80 روپے سے 120 روپے کے درمیان مقرر کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے  کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بسیں اگلے روز سے باقاعدہ طور پر سڑکوں پر آجائیں گی اور اگر یہ سروس کامیاب رہی تو اس سروس میں مزید بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا

شرجیل میمن نے بتایا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک کراچی کے ٹریفک اور سڑکوں کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟