معاون خصوصی خیبرپختونخوا کی عظمیٰ بخاری کے خلاف نازیبا زبان، مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زبان کو لگام دیں اور عزت کرنا سیکھیں ورنہ ہمیں عزت کرانی آتی ہے۔

عطا تارڑ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرعظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے۔ مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کو کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں۔ بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی زہریلی ثقافت ہے، ایک ایسا ذہن جو عمران خان کے ذریعے تشکیل پایا اور معمول بنا دیا گیا۔ یہ خواتین کو غیر انسانی بنا دیتا ہے، تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے اور عورت دشمنی کو سیاسی طرزِ عمل کے طور پر پیش کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں یہ سکھایا گیا ہے اور اس کی سرپرستی کی گئی ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ یہ سب خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے جو خواتین کے احترام کے لیے جانا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی دیکھیں یہ ایک صوبے کے مشیر اطلاعات کی زبان ہے۔ ان کا کہنا تھا کے میں ان لیول پر نہیں گر سگتا لیکن پہلے بھی کہا ہے اب بھی کہتا ہوں کہ سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے سے آج تک یہی بد زبانی، یہی انداز گفتگو کہیں تو رک جانا چاہیے لیکن شاید حکم ملتا اور پھر اس کی تعمیل کی جاتی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات کے بارے میں یہ الفاظ اور زبان انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا تھا کہ عظمی بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں۔ وہ پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں۔ وہ ہمیں پہلے بتاتیں تو ہم ان کے لیے 3 4 جنگلی لوگوں کا بندوبست کر لیتے ان کی خواہش بھی پوری ہو جاتی۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس جنگلی نے اپنی تربیت،  گٹر زبان اور ذہنیت پھر دکھا دی، اس کی والدہ اور گھر کی باقی عورتوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے گڑ ذہنیت اور زبان کے لوگ پختونوں کے نام پہ دھبہ ہیں۔ یہ صرف جنگلی نہیں،جنگلی جانور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟