روسی صدر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کو نئے سال کا تحفہ

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کو نئے سال کا خصوصی تحفہ بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2026 کا نیوزی لینڈ سے رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ

کورین ہیرلڈ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پیر کے روز بتایا کہ انہوں نے نئے سال کے موقعے پر کم یو جونگ کے ساتھ تحائف کا تبادلہ کیا۔

ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ انہیں کم یو جونگ کی جانب سے تحفہ شمالی کوریا کے روس میں سفیر شن ہونگ چول کے ذریعے موصول ہوا۔

زاخارووا نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جواباً انہوں نے کم یو جونگ کو اپنی ایک پورٹریٹ تصویر تحفے میں بھیجی۔

ان کے مطابق انہیں اتوار کی شام ہی معلوم ہوا کہ کم یو جونگ کی جانب سے تحفہ بھیجا گیا ہے تاہم قلیل وقت میں جواباً تحفہ تیار کرنا مشکل تھا جس پر انہوں نے معروف روسی مصور نیکاس سفرونوف سے مدد لی۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے مختلف شہروں میں نیو ایئر نائٹ کیسے منائی جائی گی؟

ماریا زاخارووا نے بتایا کہ نیکاس سفرونوف نے یہ پورٹریٹ ایک ہی رات میں مکمل کر لیا اور تصویر کے لیے استعمال ہونے والی فوٹو کا انتخاب دونوں نے مل کر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ وہ کم یو جونگ کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں تاہم منتخب کی گئی تصویر میں 2 ایسی خصوصیات نمایاں ہیں جو بظاہر ایک دوسرے کے برعکس دکھائی دیتی ہیں یعنی نرمی اور نسوانیت کے ساتھ ساتھ طاقت اور عزم۔

مزید پڑھیں: نیا سال دنیا میں سب سے پہلے کہاں شروع ہوتا ہے؟

ماریا زاخارووا نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شمالی کوریا کے سفیر شن ہونگ چول کو پورٹریٹ پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں کم یو جونگ کی جانب سے بھیجا گیا ایک بڑا گلدان بھی دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟