جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج سال 2024 کا آخری دن(31 دسمبر) ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ نئے سال (2025) کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہے ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر خطہ زمین کی گردش اور ٹائم زون بھی مختلف ہیں، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ دنیا کے کس حصے اور ملک میں نیا سال پہلے شروع ہوگا۔
پہلا پڑاؤ،کرسمس جزیرہ ، نیوزی لینڈ
2025 کا پہلا پڑاؤ جمہوریہ کریباتی میں کرسمس جزیرہ (کریتیماتی) ہوگا، کرسمس جزیرہ بحرالکاہل کا ایک چھوٹا جزیرہ ہے، یہاں نیا سال صبح 5 بجے ہوگا، انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق کرسمس جزیرے پر نیا سال آج شام 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا سال اور نئی سیاسی چالیں
اس کے فوراً بعد، نیوزی لینڈ کے چیتھم جزائر میں صبح 5.15 یعنی ایسٹرن اسٹینڈر ٹائم کے مطابق 3 بجکر 45 منٹ پرنیا سال شروع ہوگیا ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ کے بڑے شہر آکلینڈ اور ویلنگٹن میں نیا سال صبح 6 بجے شروع ہوگا، انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق یہ ٹائم آج 4 بجکر 30 منٹ ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد 2025 کا اگلا پڑاؤ روس کے دور دراز کے جزائز میں ہوگا جہاں پاکستان کے شام 5 بجتے ہی وہاں نیا سال شروع ہوگا۔
بحر الکاہل میں ٹونگا، ساموا اور فجی
انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق بحرالکاہل میں ٹونگا، ساموا اور فجی ایسے ممالک ہیں جہاں نیوزی لینڈ کے کچھ ہی لمحوں بعد نئے سال کا آغاز ہوگا، نیوزی لینڈ کے آکلینڈ اور ویلنگٹن جیسے شہروں کے بعد آسٹریلیا میں سڈنی، میلبورن اور کینبرا آئیں گے جہاں نئے سال کی آمد ہوگی، اس کے بعد آسٹریلوی شہروں جیسے ایڈیلیڈ، بروکن ہل اور سیڈونا میں نیا سال شروع ہوجائے گا، جس کے بعد کوئینزلینڈ اور شمالی آسٹریلیا میں سال 2025 کی آمد ہوگی، سڈنی، میلبورن، کینبرا، فجی میں آج شام 7.30 منٹ پر نیا سال شروع ہوجائے گا جبکہ کوئینزلینڈ اور شمالی آسٹریلیا میں آج رات 8 بجے نیا سال شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیا سال، پرانا مال
جاپان، کوریا اور چین
جاپان، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا میں بھی انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق نیا سال آج رات 8 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوجائے گا، اس کے فوراً بعد مغربی آسٹریلیا میں پرتھ جیسے بڑے شہر میں مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 15 منٹ یعنی انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 8 بجکر 45 منٹ پر نئے سال کی آمد ہوگی۔
جنوب مشرقی ایشیا
گھڑی کے آگے بڑھنے کے بعد انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور میانمار بھی نئے سال کا جشن منائیں گے، اس کے بعد بنگلہ دیش اور نیپال آئیں گے، اس کے بعد انڈیا اور سری لنکا (انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم 11 بجے) نئے سال کا جشن منائیں گے، اس کے بعد پاکستان اور افغانستان میں نئے سال کی آمد ہوگی۔
سال 2024 کا آخری اسٹاپ،بیکر اور ہالینڈ جزائر
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے زمین پر آخری جگہیں ہوائی کے جنوب مغرب میں واقع بیکر اور ہاؤلینڈ کے غیر آباد جزیرے ہوں گے، ان جزیروں میں سال 2025 کی آمد سب سے آخر میں ہوگی جبکہ سال 2024 کو بھی یہ آخر میں الواداع کہیں گے، ان جریروں پر سال 2025 کا آغاز یکم جنوری کو شام 5 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔