آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی بھی مزیدمہنگی کردی گئی ,اوگرا نے ایل پی جی 10 روپے 68 پیسے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مزید مہنگا کردیا ہے۔
— ALEEM MALICK (@aleemmalik85) December 31, 2025
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 219 روپے 67 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
جنوری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 592 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دسمبر میں یہ قیمت 2 ہزار 446 روپے 10 پیسے تھی۔














