وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں وزارت داخلہ نے 15 دن کی اضافی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند، فیصلہ کا اطلاق کب سے ہوگا؟
وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پابندی کی ڈیڈلائن کو 15 جنوری تک بڑھایا جائے۔
اس سے قبل گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ آج رات 12 بجے مقرر تھی۔
انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 15 جنوری تک ہر صورت گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائے جائیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر گاڑی پر ای ٹیگ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا تھا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں قائم 16 ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے تھے جو بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔














