پاکستان میں بھی نئے سال کا رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عیسوی سال 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے اور رات کے 12 بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

آتش بازی کے مظاہرے

12 بجتے ہی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آسمان آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے جگمگا اٹھا۔ اسلام آباد میں سینٹوریس مال اور ایف نائن پارک میں رنگا رنگ آتش بازی سال 2025 کو الوداع جبکہ سال 2026 کو خوش آمدید کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی میں نئے سال کی تقریبات، بونڈی بیچ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت

دوسری طرف لاہور کے لبرٹی چوک پرآتش بازی جبکہ کراچی کے پورٹ گرینڈ پرمیوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ گونر ہاؤس کراچی میں بھی آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

نئے سال کے موقع پر کوئٹہ میں بھی میوزک نائٹ جبکہ پشاور، فیصل آباد، سکھر اور ملتان سمیت تمام چھوتے بڑے شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

 

12 بجتے ہی ترکیے کی جانب سے پاکستان کو نئے سال کی مبارکباد

ہوائی فائرنگ کے واقعات

ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال 2026 کی آمد کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے پابندی ہونے کے باوجود ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی میں نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ ہوئی جس سے 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے 41 افراد کو ہوائی فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3، ضلع ملیر پولیس نے 5 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ نے 7 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔

اس کے علاوہ حیدر آباد میں بھی ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں لکھا کہ سال 2025 دفاع پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

پیغام میں دشمنوں کی جارحیت کے مؤثر جواب اور دہشت گردی کے خلاف بے مثال جرات و بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ میدانِ جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر قوم نے حوصلہ دکھایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مثالی عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے مسلح افواج پر فخر کا اظہار کیا گیا، جنہوں نے ثابت کیا کہ جنگیں غرور سے نہیں بلکہ حوصلے سے جیتی جاتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور محنت سے ہم ایک مضبوط، منصفانہ اور باوقار پاکستان تعمیر کریں گے، نیا سال امید اور مواقع کی روشنی لے کر آئے، وطنِ عزیز سربلند رہے، کھیتوں میں فراوانی، گھروں میں امن اور ہر پاکستانی کی زندگی میں مقصد اور کامیابی نصیب ہو۔

صدر مملکت کا پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال 2026 کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد، استقامت اور اجتماعی عزم سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جنگوں، معاشی عدم استحکام، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی تقسیم کے دور سے گزر رہی ہے اور پاکستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں، تاہم قوم بے بس نہیں۔

صدرِ مملکت نے معاشی خودمختاری، تعلیم، صحت، نوجوانوں، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریت اختلافِ رائے سے مضبوط ہوتی ہے، مگر شائستگی اور ذمہ داری ضروری ہے۔ انہوں نے قومی مفاہمت کی قیادت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محاذ آرائی نہیں، تعاون کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے ملکی دفاع کو ناقابلِ سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر، پانی کے حقوق اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ نیا سال غصے کی بجائے تحمل، تقسیم کی بجائے اتحاد اور مایوسی کی بجائے امید کی تجدید کا سال ہو۔

نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا، پھر اس کے بعد آسٹریلیا میں نئے سال نے دستک دی، جہاں لوگوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔

آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں نیا سال شروع ہوا، جبکہ اب پاکستان میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے جب گھڑی نے 12 کا ہندسہ چھوا تو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے معروف سکائی ٹاور سے رنگا رنگ آتشبازی کا آغاز ہوا جس نے آسمان کو روشن کر دیا۔

سال نو کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سکائی ٹاور اور اطراف کے علاقوں میں جمع تھی۔

یہ بھی پڑھیے: سال 2026 کا نیوزی لینڈ کے بعد سڈنی سے بھی رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ

دوسری طرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کی آمد اس بار روایتی جوش و خروش کے بجائے غم، یکجہتی اور خراجِ عقیدت کے ماحول میں ہوئی۔

چند ہفتے قبل بونڈی بیچ میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی یاد میں ہزاروں افراد نے سڈنی ہاربر پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

بانڈی بیچ حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے رات 11 بجے شہریوں نے اپنے موبائل فون کی لائٹس روشن کیں، جبکہ سڈنی ہاربر برج پر منورہ، امن کی علامت کبوتری نقش اور الفاظ ‘امن’ اور ‘اتحاد’ نمایاں طور پر روشن کیے گئے۔

نیو ایئر نائٹ کے موقع پر اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ملک کے کئی شہروں میں پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان