کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیوٹی یعنی موہبہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ہونہار طلبا نے سال 2025 کے دوران 26 بین الاقوامی اولمپیاڈز اور انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں مجموعی طور پر 129 بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے۔
موہبہ کے مطابق یہ کامیابی وزارتِ تعلیم کے ساتھ قریبی اشتراک کا نتیجہ ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر اولمپیاڈز اور انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر کے مقابلوں میں سعودی عرب نے دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے اختتام تک سعودی قومی ٹیموں نے مختلف سائنسی مقابلوں میں مجموعی طور پر 996 اعزازات اپنے نام کیے۔
Saudi Gifted Students Excel Globally with 129 Awards in 2025.https://t.co/CBKpOS02Nl#SPAGOV pic.twitter.com/d4U41w2Iwh
— SPAENG (@Spa_Eng) December 31, 2025
موہبہ کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے مختلف پروگرامز سے 31 ہزار سے زائد طلبہ نے استفادہ کیا، جبکہ 14 ہزار سے زیادہ طلبہ نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں باقاعدہ اندراج کرایا۔
یہ پروگرامز 105 مقامی و بین الاقوامی اقدامات کے تحت 70 تعلیمی و سائنسی اداروں کے تعاون سے مملکت کے 24 شہروں میں منعقد کیے گئے۔
ایک اہم سنگِ میل کے طور پر نیشنل پروگرام فار گفٹڈ آئیڈینٹیفکیشن میں رواں سال 95 ہزار سے زائد طلبا نے رجسٹریشن کروائی، جو غیر معمولی دلچسپی کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے شہر القطیف میں اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا آغاز
اسی طرح موہبہ ایڈوانسڈ پروگرام برائے سائنس و ریاضی کے تحت 100 شہروں اور گورنریٹس میں 2,770 سے زائد طلبا کی معاونت کی گئی، جس کا مقصد سائنس اور ریاضی کے شعبوں میں ان کی مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے۔
موہبہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور اعلیٰ کارکردگی اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ طریقۂ کار اپنائے ہوئے ہے۔












