سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (NCM) نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں سردیوں کے موسم کے دوران اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 16 جنوری 2008 کو حائل میں درج ہوا۔

جمعرات کو جاری کی گئی ایک تفصیلی اعدادی رپورٹ میں این سی ایم نے 1985 سے 2025 تک سردیوں کے مہینوں (دسمبر، جنوری اور فروری) کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ ہونے والے کم سے کم درجہ حرارت اور کہر (فراسٹ) کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق قریات (الجوف ریجن) میں جنوری 2008 میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گر گیا۔ طریف (نارتھ بارڈر ریجن) میں متعدد مواقع پر منفی 8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ الجوف شہر میں فروری 1989 میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہا، ان میں شامل ہیں:

عرعر: منفی 6.3°C، رفحاء: منفی 5.8°C، ریاض: منفی 5.4°C، بریدة: منفی 5°C، القصیم: منفی 4.2°C، تبوک: منفی 4°C، الاحساء: منفی 2.3°C، وادی الدواسر: منفی 2°C، طائف: منفی 1.5°C، بیشہ: منفی 1°C۔

یہ تمام درجہ حرارت مختلف برسوں میں مطالعے کی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے۔

این سی ایم کے مطابق 2008 سعودی عرب کے سرد ترین برسوں میں سے ایک تھا، جب حائل، ریاض، بریدة، القصیم اور تبوک سمیت کئی شہروں میں اپنی تاریخ کے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔

سب سے زیادہ سردی والے شہر

رپورٹ میں 1985 سے 2025 کے دوران کہر  کے دنوں کی بنیاد پر سرفہرست 10 شہروں کی فہرست بھی جاری کی گئی۔

طریف 720 دن، قریات 588 دن، حائل 339 دن، عرعر 277 دن، رفحاء 197 دن، سکاکا 185 دن، تبوک 139 دن، بریدة 83 دن، القیصومہ 71 دن اور ریاض 46 دن

این سی ایم کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ طویل المدتی موسمیاتی ریکارڈ کو محفوظ کرنے، سائنسی تحقیق کی معاونت اور عوام میں سعودی عرب کے متنوع موسمی حالات سے آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مارلن منرو کی پیدائش کے 100 سال مکمل، ہالی ووڈ میں تقریبات کا آغاز

کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد

’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ کی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی

شادی کے چند گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر حادثہ، دولہا ہلاک، دلہن زخمی

ویڈیو

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

آئندہ مالی سال کا بجٹ: کس کو ریلیف ملے گا اور کس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا؟

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک