حافظ محمد طاہر اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی کو اسلامی اور خلیجی ممالک کے ساتھ روابط اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، جو عالم اسلام اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم ذمہ داری قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’یہ الائنس اللہ نے فطری طور پر بنایا‘، طاہر اشرفی کا ملا ملٹری الائنس کی بات کرنے والوں کو جواب

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اسلامی اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب عالم اسلام کو مختلف سیاسی، سفارتی اور مذہبی چیلنجز درپیش ہیں اور خلیجی خطے کی صورتحال بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اس سے قبل بھی بطور نمائندہ خصوصی مختلف سطحوں پر یہی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں اور اسلامی دنیا کے ساتھ رابطہ کاری، تعلقات کے فروغ اور باہمی اعتماد کی فضا قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ان کی ذمہ داریوں میں رابطوں کو مزید مضبوط بنانا اور سفارتی و مذہبی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دینا شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام میں خود کو یا کسی کو قتل کرنا حرام ہے، طاہر اشرفی کا کم عمر بچی کو خود کش حملے کے لیے تیار کرنے پر ردعمل

وطن عزیز پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی حافظ طاہر اشرفی کا کردار نمایاں رہا ہے، جس کے باعث انہیں مذہبی رواداری اور اتحاد کے حوالے سے ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں، جبکہ وہ متعدد اہم عالمی اور اسلامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اسلامی اور عرب دنیا کی اہم شخصیات کے ساتھ ذاتی اور قریبی روابط ہیں، جنہیں پاکستان کے مفادات اور امت مسلمہ کے مشترکہ امور کے لیے مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے