آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ یعنی او جی ڈی سی ایل نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اپنے باراگزی ایکس 01 نامی کنویں میں تیل اور گیس دریافت کی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا کہ نشپا ایکسپلوریشن لائسنس کا 65 فیصد آپریٹر ہونے کے ناتے او جی ڈی سی ایل نے یہ دریافت اپنے مشترکہ منصوبے کے پارٹنرز پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل نے غیر روایتی گیس کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا
نوٹس میں بتایا گیا کہ ڈاٹا فارمیشن (جراسک دور) میں کیسسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران، کنویں سے یومیہ 4,100 بیرل تیل اور 10.5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوئی، جبکہ ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3,880 پی ایس آئی جی ریکارڈ کیا گیا۔
OGDCL discovers oil and gas at the Baragzai X-01 (Slant) well in the Nashpa Block, Khyber Pakhtunkhwa.
Testing of the Datta Formation delivered 4,100 BOPD and 10.5 MMSCFD of gas, indicating commercially meaningful flows and a positive addition to the company’s reserve base, with… pic.twitter.com/ofrITi6Iqd— Adeel Afzal (@AdeelAfzal06) January 1, 2026
’باراگزی ایکس 01 کنویں کو 30 دسمبر 2024 کو تحقیقاتی مقصد کے لیے کھودا گیا تھا اور یہ کنگریالی فارمیشن تک 5,170 میٹر کی کل گہرائی تک پہنچا۔‘
او جی ڈی سی ایل کے مطابق، ڈاٹا فارمیشن میں تقریباً 187 میٹر کی چوڑائی تک تیل اور گیس کے آثار پائے گئے، ڈرلنگ کے دوران ہائیڈروکاربن کے اچھے آثار، اوپن ہول وائر لائن لاگز کی تشریح اور امیج لاگز پر فریکچر کے اشارے کی بنیاد پر کیسسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
اس سے قبل کنگریالی فارمیشن (ٹرائیاسک دور) میں کامیاب ٹیسٹنگ بھی دریافت کے طور پر ثابت ہوئی تھی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت ملکی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ او جی ڈی سی ایل، اس کے مشترکہ منصوبے کے پارٹنرز اور ملک کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافہ کرے گی۔














