آرمی چیف کا اسلام آباد پولیس کے شہدا کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تحفہ

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے شہدا کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ (25 ملین ) کی رقم کا تحفہ پیش کیا ہے۔اعزازیہ تمام شہداء کے ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیج پرایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افواج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد پولیس کے شہدا کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے رقم بطورتحفہ دینے کا اعلان کیا ہے
ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہدا کے ورثا کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں کہ ہم شہدا کی قربانیوں کا حق تو ادا نہیں کرسکتے تاہم یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہدا کے ورثا کو پیش کیا جائے گا۔
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہدا کی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp